اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ پی ایس 70بدین میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 20 مئی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی یکم اپریل سے 5 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔ امیدواد ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 16 اپریل تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کے امیدواروں کو 25 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔