ورچوئل تعلیم بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے: تحقیق

ورچوئل تعلیم بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے: تحقیق

ویب ڈیسک: بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے قائم یو ایس سنٹرز کی طرف سے شائع کردہ ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ورچوئل تعلیم بچوں اور والدین کی ذہنی صحت اور تندرستی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

بیماریوں پر قابو پانے کے لئے امریکی مراکز کی ایک نئی تحقیق کے مطابق جن بچوں نے ورچوئل تعلیم حاصل کی ہے ان کی ذہنی صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محققین نے 2020 کے ماہ اکتوبر اور نومبر کے درمیان کیے جانے والے ایک سروے میں دیکھا ہے کہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی نسبت ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی ذہنی یا جذباتی صحت خراب ہونے امکان 25 فیصد زیادہ ہے۔ سروے میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والے بچے جسمانی طور پر کم سرگرم تھے اور باہر اور دوستوں کے ساتھ کم وقت گزارتے تھے۔

سروے کے مطابق بچوں کی ورچوئل تعلیم کا برا اثر والدین بھی محسوس کرتے ہیں، 38 فیصد والدین جن کے بچوں نے اس طرح تعلیم حاصل کی ہے، ان میں جذباتی پریشانی محسوس کی گئی۔ محققین نے کہا ہے کہ ذاتی تعلیم کے بغیر بچوں اور ان کے والدین میں ذہنی، جذباتی یا جسمانی صحت کے منفی نتائج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین نے نوٹ کیا طلبا کی ذاتی تعلیم میں واپسی کی حمایت کرنے کے لئے اسکولوں میں کورونا وباء میں مبتلا ہونے کے واقعات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔