آرمی چیف نے کیا کہا تھا؟، اداکارہ مایا علی نے بتا دیا

آرمی چیف نے کیا کہا تھا؟، اداکارہ مایا علی نے بتا دیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستان پریڈ میں شوبز شخصیات اور اداکاروں سے مختصر ملاقات کی تھی۔ اس موقع کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں جن اداکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں سجل علی، حریم فاروق، وہاج علی اور مایا علی سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔ https://twitter.com/Mahenurrr/status/1506529251373494273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1506529251373494273%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281047- آرمی چیف نے سب سے سلام کیا تاہم انہوں نے اس موقع پر اداکارہ مایا علی سے گفتگو کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی پاک فوج کے سربراہ سے گفتگو کے دوران احترام سے ان کا شکریہ کرتی نظر آئیں جبکہ حریم فاروق نے انھیں سلیوٹ کیا۔ مایا علی کے مداح حیران تھے کہ آخر اتنے فنکاروں کے درمیان آرمی چیف نے صرف ان سے بات کیا کی اور کیا کہا؟ https://twitter.com/sidk24/status/1507691396404178946?s=20&t=cZGFRoBvTarl8z4HlxDnhA تاہم اب مایا علی نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میری اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ میرا ڈرامہ ''جو بچھڑ گئے'' بہترین تھا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں میری ایکٹنگ کی خوب تعریف کی۔ اداکارہ مایا علی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے میرے لئے جو تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین اداکاری کرتی ہیں۔ وہ لمحہ میرے لئے بہت ہی خاص اہمیت کا حامل تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔