مریم نواز کا وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

مریم نواز کا وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ
مریم نواز نے وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور مکمل تباہی کا دور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شکست خوردہ ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغٍام میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اکثریت بلکہ اخلاقی اختیار بھی کھو دیا ہے۔ آپ کو فوری طور پر اقتدسر چھوڑ دینا چاہیے. ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا سیاست دانوں کو عمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ استعفی دے کر نئی روایت قائم کریں۔جمہور کا طریقہ یہی ہے وزیراعظم اب استعفیٰ دیں،عددی اکثریت کھونے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے. واضح رہے کہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکی ہے، ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔