پنجاب، کے پی انتخابات نہ ہونے کا مطلب غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا

پنجاب، کے پی انتخابات نہ ہونے کا مطلب غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا ، سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب یہ ہے کہ حکومت 10 اگست کو فارغ ہو گی ، سوال یہ ہے 3 مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے ؟ اس کا کوئی امکان نہیں ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور تک امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال 2 سال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء کرسکتا ہے اور کوئی اسے روک نہیں سکے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔