ویب ڈیسک: مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل، یہودیوں نے قربانی کے لئے مخصوص نسل کے سرخ بچھڑے مسجد اقصی پہنچا دیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گزشتہ روز 3 گھنٹے تک لائیو جاری رہنے والی "ریڈ ہیفر کانفرنس" کا کلپ ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ کیسے ہیکل سلیمانی کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے خصوصی نسل کے سرخ بیل کی قربانی کہاں دی جائے گی۔
⚡️URGENT⚡️RED HEIFERS UPDATE ⚡️
— Propaganda and co (@propandco) March 29, 2024
These clips are from the 3 hour livestream of the Red Heifer conference in Shiloh yesterday.
They discuss how they will facilitate the construction of the bridge and altar for the sacrifice of the Red Heifer.
For those of wondering when the… pic.twitter.com/Bb3rdo4QLQ
ٹوئٹر ویڈیو کے ساتھ بیان میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سرخ بیلوں کی قربانی کب دی جائے گی تو آپ کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ جب آپ ایک پل کی تعمیر دیکھیں جہاں زیتون کی وادی پر پتھر کا ایک گنبد بنادے جو کہ بہت اونچا اور چوڑا ہو تو آپ کو ضرور پریشان ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ سرخ بچھڑوں کی قربانی محض ابتداء ہے کیونکہ انکی قربانی سے وہ اوزار پاک کیے جائیں گے جن سے ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھر اور لکڑی کو تراشا جائے گا۔