ججزخط کیس،جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کےسربراہ مقرر

12:53 PM, 30 Mar, 2024

پبلک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن کے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ایک رکنی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کر دیے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

سربراہ کمیشن جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ ججز خط تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنا میرے لئے ایک چیلنج ہے،میں سپریم کورٹ اور پارلیمان کا مجھ پر اعتماد کرنے پر ممنون ہوں،میں خود سپریم کورٹ کا چیف جسٹس رہا ہوں، میرے لئے کمیشن کا سربراہ بننا باعث اعزاز ہے۔

سربراہ کمیشن نے کہا کہ ابھی تو کمیشن کے قیام کا اعلان ہوا ہے،ابھی تک کمیشن کے ٹی او آرز نہیں دیکھے،کمیشن کے ٹی او آرز دیکھنے کے بعد انکوائری شروع ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو کابینہ کی منظوری سے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزیدخبریں