محمد حفیظ کیساتھ ہاتھ ہوگیا، بیرون ملک سے لاہورپہنچنے پر قیمتی سامان چوری

محمد حفیظ کیساتھ ہاتھ ہوگیا، بیرون ملک سے لاہورپہنچنے پر قیمتی سامان چوری
کیپشن: Muhammad Hafeez
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی امریکہ سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’نیویارک سے لاہور پہنچنے پر اپنا سامان وصول کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے میرا قیمتی سامان اور تحائف غائب ہو چکے تھے۔ 

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کروا دی ہے تاہم اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔ محمد حفیظ نے نجی ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کرکٹر حالیہ دنوں میں پاکستان کی سینئر کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد خبروں میں ہیں۔

Watch Live Public News