بلوچستان بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری
صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 9 سال بعد منعقد ہونے والے لوکل باڈیز الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔ انہوں نے 1349 نشستیں حاصل کی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے ہے۔ اب تک اس کے امیدواروں نے 232 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جے یو آئی نے یونین کونسلوں کی 164، میونسپل کمیٹیوں کی 55 اور کارپوریشن کی 13 سیٹیں جیت لی ہیں۔ غیر غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ بلوچستان کی حکمران جماعت عوامی پارٹی 160 سیٹیں جیت کر دوسرے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 94 کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک کی جماعت نیشنل پارٹی نے اب تک 67 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) 65 سیٹوں کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی 49 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بی این پی عوامی نے 40، پی ٹی آئی نے 22، اے این پی نے 19، جمہوری وطن پارٹی نے 17 اور مسلم لیگ ن نے 15 سیٹیوں پر کامیابی اپنے نام کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔