راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ، انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کو پندرہ روز نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔