بھارت میں قیامت خیز گرمی، ریکارڈ ٹوٹ گئے ،52 ہلاک، سینکڑوں اسپتال داخل

delhi temp
کیپشن: delhi temp
سورس: google

ویب ڈیسک :انڈیا کے دارالحکومت میں بدھ کو درجہ حرارت 52.3 ڈگری سیلسیئس (126.1 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا جو جدید تاریخ میں دہلی میں ریکارڈ ہونے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

  دہلی سمیت یوپی میں شدید گرمی کی لہر سے ہیٹ اسٹروک کے باعث 52 افراد ہلاک سینکڑوں اسپتال پہنچ گئے۔ مریضوں کہ107 ڈگری سنٹی گریڈ کا بخار ہوتا ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ جاتے ہیں ،ڈاکٹرز نے خبر دار کیا ہے کہ پنکھے یا ایئر کولر کے بغیر کمرے میں نہ بیٹھیں ، باہر ہر صورت سائے میں رہیں ۔ دوپہر کو گھر سے نہ نکلیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  جمعرات کی سہ پہر دہلی کے مضافاتی علاقے منگیش پور میں آٹومیٹک ویدھر سٹیشن (اے ڈبلیو ایس) نے یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ڈبلیو ایس گذشتہ چند دنوں سے دہلی کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کر رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس درجہ حرارت نے نہ صرف دہلی میں پہلی بار 50  ڈگری سیلسیئس کے تاریخی ریکارڈ کو توڑ دیا بلکہ راجستھان کے صحرا میں اب تک کے قومی ریکارڈ کو بھی توڑ دیا جو آج ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت سے ایک ڈگری سیلسیئس کم تھا۔

آئی ایم ڈی نے تین کروڑ کی آبادی والے دہلی کے لیے ریڈ الرٹ ہیلتھ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جھلسا دینے والے درجہ حرارت میں صرف دہلی میں بجلی کی طلب آٹھ ہزار میگا واٹ کی ریکارڈ بلند ترین پر جا پہنچی۔

یو پی میں اب تک 50 سے زائد افراد گرمی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کانپور، وارانسی، الہ آباد (پریاگ راج)، چرک (سون بھدر ضلع)، فتح پور، فرست گنج، اورئی، ہمیر پور، جھانسی اور آگرہ کو سب سے زیادہ گرم شہر قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News