کورونا کے Omicron ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے یہ 5 عادتیں فوری اپنائیں

کورونا کے Omicron ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے یہ 5 عادتیں فوری اپنائیں

پبلک نیوز: کورونا کا Omicron ویرینٹ خطرناک ہوسکتا ہے، بچاؤ کے لیے یہ 5 عادتیں فوری طور پر اپنائیں.

سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے. ماہرین کے مطابق اومی کرون کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ طرز زندگی اور خوراک میں کچھ اہم تبدیلیاں کریں۔ اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوگی اور آپ خود کو انفیکشن سے محفوظ رکھ سکیں گے۔ جانیں کہ آپ کو کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

ان چیزوں کو خوراک میں شامل کریں

کھانے کی اشیاء جیسے پھل، سبزیاں، گری دار میوے، پھلیاں، غذاء میں شامل کریں۔ یہ غذائیں آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں.

پانی کا استعمال زیادہ کریں

جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ سردیوں میں بہت کم پانی پیتے ہیں۔ اس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی براہ راست مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔

ذہنی تناؤ سے دور رہیں

ذہنی تناؤ کا براہ راست اثر قوت مدافعت پر پڑتا ہے۔ تناؤ یا پریشانی جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیتی ہے۔ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیےمختلف صحت افزاء سرگرمیوں میں مشغول ہوں۔

مناسب نیند لیں

کم نیند آپ کی قوت مدافعت کو متاثر کر سکتی ہے۔ مناسب نیند ضرور لیں. روزانہ نیند کی کمی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہیلتھ چیک اپ کروائیں

باقاعدگی سے ہیلتھ چیک اپ کروائیں۔ جسم میں وٹامن ڈی، کیلشیم، آئرن کی سطح کو جانچنے کے لیے ہیلتھ چیک اپ ضروری ہے۔ اس سے آپ جان سکتے ہیں کہ جسم میں کسی وٹامن کی کمی تو نہیں ہے اور پھر آپ اس کے مطابق ڈائٹ پلان کر سکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔