معمولی خرابی کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال

معمولی خرابی کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بین الا قوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کردی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل اےاےای ون میں خرابی دور کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔