کراچی کے صارفین کے لئے 2 روپے 15پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی۔ کراچی کے بجلی صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔