وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم
لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے مکمل کاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا،جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے ۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہو ئے، جبکہ پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی، گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔