پبلک نیوز؛ کالعدم جماعت کے احتجاج کا معاملہ، وزیر اعظم کا مشاورت کا سلسلہ جاری ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علمائے اکرام سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے. وزیر اعظم مختلف مکتبہ فکر کے علمائے سے ملاقاتیں کریں گے.
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے علماء اکرام کا اہم اجلاس بلا لیا، مَختلف مکتبہ فکر کےعلماء اکرام کا اجلاس آج سہہ پہر بلایا گیا، وزیر اعظم عمران خان کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے، وزیر اعظم عمرام خان مختلف مکتبہ فکر کے علمائے اکرام کا نکتہ نظربھی معلوم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان جید علماء اکرام کو اہم امور بارے اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم علمائے اکرام کورحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے بارے بھی آگاہ کریں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی گروہ کوامن خراب کرنےاورحکومت پردباؤڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے. عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین وقانون کےدائرہ کارمیں رہ کرمذاکرات کیے جائیں گے . اجلاس میں قانون کی عملداری میں خلل ڈالنےوالوں کورعایت نہ دینے،ریاستی خودمختاری کوہرقسم کےاندرونی وبیرونی خطرات سےمحفوظ رکھنے پر اتفاق کیا گیا.