لاہور ( پبلک نیوز) ایف بی آر پنڈورا پیپر سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز نہ کر سکا۔ ایف بی آر کے دی انٹرنیشنل ٹیکسیشن سیل کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دی انٹرنیشنل ٹیکسیشن سیل کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی جانب معلومات فراہم نہ کی جا سکیں۔ پنڈورا پیپر سکینڈل میں دس افراد کے اکاونٹس میں دس لاکھ ڈالر سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ دس افراد میں سیاسی ، سماجی اور عسکری قیادت کے افراد کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپر سکینڈل میں مجموعی طور پر 700 کے قریب لوگوں کے نام شامل ہیں۔ امریکہ کی ریاست جرسی میں اکاونٹس بنانے والوں کے نام پنڈورا پیپر سکینڈل میں آئے ہیں۔ امریکہ کی ریاست جرسی سکریسی ایکٹ کے مطابق معلومات فراہم نہیں کر رہی۔ معلومات فراہم نہ ہونے پر معاملہ ٹھپ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔