'خاتون رپورٹر کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر دکھ ہے'

'خاتون رپورٹر کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر دکھ ہے'
وزیر اعظم شہباز شریف نے رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے، اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر سے گر کرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی ہیں ، رپورٹر صدف کو مقامی ہسپتال لیجایا گیا لیکن اسکی جان نہ بچائی جاسکی۔ حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان نے خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت کیا اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔