ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے آج آخری دن

ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے آج آخری دن
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نان ویکسینیٹڈ شہریوں کے لیے آج آخری موقع۔ پریشانی سے بچنے کے لیے شہریوں کے پاس ویکسن لگوانے کا آج آخری روز۔ این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن نہ کرانیوالے افراد پر کل سے پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔ تعلیمی اداروں کے اسٹاف، اندرون وبیرون ملک سفر کیلئے ویکسینیشن لازم ہوں گی۔ ریسٹورنٹ تک رسائی کیلئے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ شاپنگ مالز، شادی ہالز میں داخلے اور دیگر روز مرہ ضروریات تک رسائی کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ کل سے نان ویکسینیٹڈ افراد کیلئے پابندیاں سخت کر دی جائیں گی۔ ویکسینیشن کے کم لیول والے شہر اور نان ویکسینیٹڈ افراد کیلئے پابندیاں بڑھائی جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔