پنجاب بھر میں انٹر اور میٹرک کے نتائج ملتوی

پنجاب بھر میں انٹر اور میٹرک کے نتائج ملتوی
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات کے نتائج ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی جانب سے پروموشن پالیسی کی عدم منظوری کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا شیڈول التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ سیکرٹری بورڈز پنجاب کا کہنا ہے کہ پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد امتحانی نتائج کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر اور 16 اکتوبر کو ہونا تھا۔ تاہم گزشتہ سامنے آنے والے ایک مراسلہ میں رزلٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا۔ جن میں 99.89 فیصد طلبہ و طالبات نے امتحانات پاس کیے۔ 70079 طلبہ و طالبات نے امتحانات دیئے جن میں سے 69503 نے کامیابی حاصل کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔