سی ایس ایس2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

سی ایس ایس2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سی ایس ایس2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق 39 ہزار 650 امیدواروں نے اپلائی کیا۔ 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق 364 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔ کامیاب امیدواروں میں بلور خان نے پہلی پوزیشن لی۔ سردار عثمان سلیم دوسرے اور فائزہ اکمل تیسرے نمبر پر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔