’شاہ محمود قریشی نئی پارٹی بنا رہے، اگلا سال الیکشن کا‘

’شاہ محمود قریشی نئی پارٹی بنا رہے، اگلا سال الیکشن کا‘
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے زراعت سندھ منظور حسین وسان کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں کریں، اگلا سال الیکشن کا سال ہے۔ 2022 کے اکتوبر یا شاید اس سے بھی قبل الیکشن ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانے والے۔ کسی بھی حیلے یا بہانے سے اگلے سال جنرل الیکشن کا اعلان کر دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں بلکہ بنا چکے ہیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ ظاہر ہے اگر ایسا نہ کر پائے تو پی ٹی آئی چھوڑ کر کسی بھی دوسری پارٹی میں جا سکتے ہیں۔ ان کا وزیراعظم عمران خان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کے جیتنے کا وقت گیا۔ پچ تیار ہے مگر اس پر عمران خان نہیں کھیل سکتے اور اگر وہ وہ کھیل نہیں پائیں گے تو جیتیں گے کس طرح؟ عمران خان کے زوال کا وقت آ گیا، پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی، پی ٹی آئی میں بھاگ بھاگ کر شامل ہونے والے چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔