آڈیو کیسٹ کروڑوں میں نیلام

آڈیو کیسٹ کروڑوں میں نیلام
کوپن ہیگن (ویب ڈیسک) سی ڈی، ڈی وی ڈی اور یو ایس بی کا دور ہے۔ مگر کوئی ڈیڑھ دہائی پیچھے جائیں تو وی سی آر اور ٹیپ ریکارڈر موجود تھے، یہ بجا ہے کہ اس وقت وہ بالکل آخری سانسیں لے رہے تھے۔ وی سی آر اور ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ استعمال ہوتی تھی۔ ٹیپ ریکارڈ کی ایک ایسی ہی آڈیو کیسٹ نے اس وقت دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب وہ پاکستانی ایک کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ یہ کیسٹ ڈنمارک میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران ہزاروں ڈالر کی بولی تک پہنچی۔ 1970 کی اس کیسٹ کی بولی 58 ہزار 240 ڈالر لگائی گئی جو پاکستان کے ایک کروڑ بنتے ہیں۔ اس کیسٹ میں ایسا کیا خاص تھا جو کروڑوں میں نیلام ہوئی۔ آڈیو کیسٹ میں مشہور برطانوی گلوکار اور پاپ بینڈ ’’ بِیٹل‘‘ کے بانی، جان لینن اور ان کی اہلیہ کا ایک انٹرویو ریکارڈ ہے۔ یہ انٹرویو 5 جنوری 1970 کو ڈنمارک کے چند نوجوانوں کی جانب سے لیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔