مہنگائی کے ستائے شہریوں کو دو ماہ بعد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قمیت میں 8روپے فی لیٹر کمی کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں بھی بہتری آئی ہے۔ ذرائع کا بتایا ہے کہ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافے سے ممکنہ طور کمی کم ہو سکتی ہے،حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم وزرات خزانہ کی مشاورت سے کرینگے۔