ویب ڈیسک:انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4 درخواستوں پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی۔
بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر سےدلائل طلب کرلئے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے 4ضمانتوں پردلائل مکمل کر رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4 ضمانتیں کورٹ نمبر3 میں زیر سماعت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے12 مقدمات میں بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں، دیگر8 مقدمات میں درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیرالتواء ہیں۔8مقدمات میں ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہے۔
اے ٹی سی ایڈمن کورٹ کے جج خالد ارشد کا تبادلہ ہو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے،کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں۔