عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے پر پی ٹی آئی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے گفتگو میں سوال کیا کہ  احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا، جس پر اعظم سواتی نے بتایا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج مؤخر کرنے کی کال دی تھی۔

اعظم سواتی نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے۔اس پرعمران خان نے سوال کیا کہ   اگر احتجاج کامیاب تھا تو مؤخر کیوں کیا گیا۔

اعظم سواتی کا جواب سن کر بانی پی ٹی آئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ   بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں۔ 

عمران خان نے اعظم سواتی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے؟۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ اگلے جمعہ کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دیں، جو مرضی ہو جائے، چاہے 2 دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

  عمران خان نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عوام فیصلہ کرچکی ہے، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔

Watch Live Public News