ویب ڈیسک: بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کاراج برقرار ہے، خواتین مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں، خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسٹا گرام پر دوستی کے بعد طلاق یافتہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،واقعہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ خاتون فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طورپر کام کیا کرتی ہے۔
خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر سے طلاق لی تھی، اس دوران اس کی دوستی انسٹا گرام پر ششی کرن ریڈی سے ہوئی، شاطر شخص نے کام کا بہانہ کرتے ہوئے خاتون کو 27 ستمبرکو اپنے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے وہاں سے نکلنے کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔