(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ججز کی تقرری کے نظام کو بدلیں گے۔ اپوزیشن اورحکومت فیصلہ کرےکہ کون جج بنےگا۔
بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پیپلزلائیرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عدالتی تاریخ کی کمزوری درست کرنے کی کوشش کریں۔ایسی آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تجویز ہے کہ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں قائم ہوں۔پاکستان کا عدالتی نظام دہشت گردی کے متاثرین کو انصاف نہیں دے سکتا۔ اسلام آباد میں بڑے ہاتھی لڑتے ہیں، ان کو بلوچستان کی کوئی پرواہ نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 2006میں جوڈیشل رفارمز کی تجویز کی، تب ہم نے جوڈیشل اپوئنمنٹ کا ایک نظام سوچا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اورحکومت فیصلہ کرےکہ کون جج بنےگا۔ کسی کو جج بننا ہے تو بن سکتا ہے، اگر آپ کمیٹی میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کرسکتے ہو تو جج نہیں بن سکتے ۔