کراچی ( ویب ڈیسک ) نوجوانوں میں راتوں رات مقبول ہونے والے بینڈ ینگ سٹنرز کے نئے گانے ”وائے ناٹ میری جان“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے صرف تین روز کے اندر اسے تیرہ لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے ہردلعزیز بینڈ ینگ سٹنرز کے نئےگانے ”وائے ناٹ میری جان“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اس وقت یہ گانا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ 28 اگست کو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والے اس کو گانے کو اب تک تیرہ لاکھ لوگ دیکھ رہے ہیں جبکہ تقریبا 48 ہزار لوگوں نے اسے لائک کیا ہے۔ ینگ سٹنرز اس سے پہلے بھی اپنے منفرد میوزک کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ایک الگ مقام بنا چکے ہیں، ان کے کئی گانے یو ٹیوب پر ملین ویوز کراس کر چکے ہیں ۔بینڈ میں طلحہ یونس اور طلحہ انجم گلوکاری کرتے ہیں۔ اس گانے کو علی حمزہ پروڈکشن کی طرف بنایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن ذیشان پرویز نے دی ہے۔