واشنگٹن( ویب ڈیسک) کابل ایئر پورٹ پر حملے میؒں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی بہن نے امریکی صدر جوبائیڈن کا بائیکاٹ کر دیا، امریکی صدر کا بیان لکھا ہوا اور کم ظرفی پر مبنی تھا۔ تفصیلات کے مطابق کابل ایئر پورٹ حملے میں مارے جانیوالے امریکی فوجی رائلی مک کالم کی بہن روئس نے اپنے بھائی کی موت پر کھل کر احتجاج کا اظہار کیا ہے اور جب مرنے والے فوجیوں کے اہلخانہ کو ملاقات کو امریکی صدر کے کمرے میں لے جایا گیا تو اس موقع پر روئس بطور احتجاج کمرے سے باہر چلی گئی۔ کابل ایئر پورٹ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی لاشیں ڈوور ایئر بیس پر امریکہ پہنچیں۔ جہاں پر لوئس اپنے بھائی کی لاش لینے کیلئے اپنی حاملہ بھابی کے ساتھ موجود تھی، اس موقع پر امریکی صدر بائیڈن بھی موجود تھے۔ امریکی فوجیوں کے اہلخانہ کے موڈ کو دیکھتے ہوئے لاشوں کو بغیر امریکی پرچم سرنگوں کئے ہی روانہ کردیا گیا، بائیڈن کو اس موقع پر امریکی فوجیوں کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرنا تھی مگر جب یہ موقع آیا تو روئس باقی اہلخانہ کو لے کر کمرے سے باہر نکل گئی، روئس نے اس موقع پر کہا کہ میں ایک ایسے شخص سے بات نہیں کرنا چاہتی جو میرے بھائی کی موت کا ذمہ دار ہے، تاہم رائلی مک کی اہلیہ نے انتظار کیا اور امریکی صدر سے ملاقات بھی کی۔