یمنی حوثی باغیوں کا سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی

یمنی حوثی باغیوں کا سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی
ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب میں یمن کی جانب سے ڈرون حملہ، آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ کی سعودی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈرون حملہ میں ائیرپورٹ پر کھڑے مسافر بردار جہاز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ فيصل بن فرحان آل سعود نے کہا تھا کہ پیشکش میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ملک کے تمام حصوں میں جامع جنگ بندی ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔