اسلام آباد (پبلک نیوز) ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ ماہ ستمبر 2021 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی5روپے فی کلو، 58روپے فی گھریلو سلنڈراور 223روپے فی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعدماہ ستمبر 2021کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 4207روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔ ایل پی جی170روپے فی کلوکی جگہ175روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2002روپے کی جگہ2060روپے اور کمرشل سلنڈر7703 روپے کی جگہ7926روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو سستی ایل پی جی دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی درخواست پر ایل پی جی کی روزبروز قیمت میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر کے ذمہ لگایا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کرنا بہت ضروری ہے ایل پی جی پر لگے ٹیکس میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے اور وافر مقدار میں ایل پی جی دستیاب ہو۔