جمائما کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

جمائما کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا 1تہائی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، بچوں سمیت 2ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہر7 میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ جمائما نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے کی اپیل بھی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، ساتھ ہی انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرانے کیلئے الخدمت کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی شئیر کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔