کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 323 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 319 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بیرونی ادائیگیوں اور ترسیلات زر میں کمی کے باعث روپے کی قیمت پر دباؤ ہے، امپورٹ بل کی ادائیگی کرنے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔