شعیب ملک کی اپنی اہلیہ ثناءجاوید کیساتھ ویڈیو جم ٹرینر نے لیک کردی

شعیب ملک کی اپنی اہلیہ ثناءجاوید کیساتھ ویڈیو جم ٹرینر نے لیک کردی
کیپشن: A video of Shoaib Malik with his wife Sanajaveed was leaked by a gym trainer

ویب ڈیسک: (علی زیدی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی شادیوں کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والے شعیب ملک کی اپنی تیسری اہلیہ ثناء جاوید کیساتھ ویڈیو ان کے جم ٹرینر نے لیک کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کے بعد معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید سے شادی رچانے والے شعیب ملک کی ایک ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔ 

@mmff_buzz True love is when you do gym together #shoaibmalik #sanajaved #viral #foryoupage #mmffbuzz #gymlife #couplegoals #pakistanicelebrities #saniamirza ♬ original sound - Knightrider_007

ویڈیو ان کے جم ٹرینر کی جانب سے لیک کی گئی ہے۔ جس میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کو ایک ساتھ جم ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شعیب ملک ویسے بھی اپنی فٹنس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ لیکن ویڈیو کی خاص بات ثناء جاوید کی اپنے شوہر کے ساتھ برابر کی ٹریننگ ہے۔ 

جم ٹریننگ کے یہ مناظر سب سے پہلے ان کی جم کے ٹرینر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے گئے۔ جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک 20 جنوری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔

Watch Live Public News