لاہور ( پبلک نیوز) نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی کرنے والے ہو جائیں خبردار۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے نیو ایئرنائٹ پرسپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔ لاہور پولیس کی معاونت سے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نیو ایئر پرشہربھر میں ہونے والی دعائیہ تقریبات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کیمروں کی مدد سے اہم شاہراؤں اورداخلی و خارجی راستوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئےلاہورپولیس کےساتھ مل کرقانون شکن عناصر کو گرفت میں لایا جائے گا۔