نئے ٹیکسز،تمام کاروباروں پر 31 ارب کا اثر آئے گا: چیئرمین ایف بی آر

نئے ٹیکسز،تمام کاروباروں پر 31 ارب کا اثر آئے گا: چیئرمین ایف بی آر
لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ کاروباروں پر 31 ارب روپے کا اثر آئے گا۔ درآمدی گوشت اور پنیر پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔ جانوروں کی فیڈ پر سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سو ڈالر تک مالیت کے موبائل فون پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ اس سے زیادہ مالیت والے فون پر ٹیکس ریٹ بڑھایا گیا ہے۔ فارما سیکڑ 30 فیصد پر گروتھ کر رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کو دستاویزی شکل دی جائے۔700ارب روپے مالیت کی انڈسٹری کے ٹیکس حجم کا تعین ضروری تھا۔ فارما سیکڑ میں انکم ٹیکس کی چوری زیادہ ہے۔ خام مال پر ٹیکس لگایا مگر ریفنڈ کی سہولت فراہم کی۔ ادویات کی فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ ہمارے اقدامات سے ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی کا اندازہ ہے۔ فارما سیکڑ پر ٹریک اینڈ ٹریس کا نظام لگایا جائے گا جس سے جعلی ادویات کی روک تھام ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔