لاہور ( پبلک نیوز) اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے نئے سال کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نئے سال کے ایونٹ پر نئے ویرئنٹ کے کیسز میں اضافہ متوقع ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔نیو ائیر نائیٹ پر سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی اور ماسک استعمال نہ کرنا کیسز میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔ اسلام آباد میں کچھ روز پہلے ہوئی شادی میں ایک ہی گھر کے 15 لوگ متاثر ہوئے تھے۔