رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ۔ ان کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق بلال یاسین کے آپریشن کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بلال یاسین پر دو نقاب پوش حملہ آوروں ‏نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ اور دوسری ٹانگ پر لگی اور حملہ آور فائرنگ ‏کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے بلال یاسین پر فائرنگ کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر یہ قاتلانہ حملہ بلال گنج کے علاقے میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے نقاب پہنچ رکھے تھے۔ واضح رہے کہ بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب ‏کر لی۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔