لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایم این اے اور بزرگ سیاستدان سردار جعفر خان لغاری لاہور میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا ہے ، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، 2018 کے الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔