سال 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا ؟ جانیئے

سال 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا ؟ جانیئے
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے 2023 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ اس حوالے سے گوگل نے کہا ہے کہ ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سال 2023 میں پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔اس سال سب سے زیادہ جس شخصیت کو سرچ کیا گیا ان میں ٹاپ پر سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہے۔ اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ 10 شخصیات کے نام درج ذیل ہیں ۔ 1: حریم شاہ 2:علیزہ سحر 3: ٹائیگرشروف 4: عبد اللہ شفیق 5:عثمان خان 6: انوار الحق کاکڑ 7:گلین میکسویل 8: شبمن گل 9: سعود شکیل 10: حسیب اللہ خان

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔