دولہا،دلہن کو ٹھیلےپرگھمانے نکل گیا، ویڈیو وائرل

دولہا،دلہن کو ٹھیلےپرگھمانے نکل گیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: دولہا،دلہن کو ٹھیلےپرگھمانے نکل گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر لائیکس لینے کی دوڑ یا دلہن کا دل جیتنے کی کوشش، بھارت کے شہر حیدر آباد میں دلہا گاڑی یا بگھی کی بجائے دلہن کوٹھیلے پر گھماتارہا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔  انسٹا گرام پر نشر ہونے والی اس ویڈیو میں ایک دولہا اپنی دلہن کو ایک ٹھیلے پر بٹھا کر سڑکوں پر گھومتا نظر آرہا ہے۔

شاید یہ پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ   دلہا اپنی دلہن کو جس حالت میں بھی رکھے، وہ اس سے خوش  رہے گی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد  سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل  میں  اسے نئے دور کی شادیوں کی علامت قرار د یاہے جبکہ کچھ  کا کہنا ہے کہ اب لوگ شادیاں بھی سڑک پر کریں گے۔

Watch Live Public News