بھارت؛ مسافر بس نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

بھارت؛ مسافر بس نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:(محمدساجد)بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ کے قریب گاؤں جیون سنگھ والا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر بس پُل سے ٹکرانے کے بعد نالے میں جاگری،خوفناک حادثے میں 8 افراد کی موت ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق بھٹنڈہ میں پیش آنے والے بس حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 شدید زخمی دوران علاج چل بسے، بھٹنڈہ میں واقع ’شہید بھائی منی سنگھ سول  ہسپتال  کے سول سرجن ڈاکٹر رمندیپ سنگلاکا کہنا تھا کہ 18 زخمی افراد زیر علاج ہیں،این ڈی آر ایف کی زیرنگرانی پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مسافربس تلونڈی سبو سے بھٹنڈہ شہر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھٹنڈہ کے ڈپٹی کمشنر شوکت احمد پارے نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد گاؤں والے بچاؤ کے لیے پہنچے، مسافربس میں کتنے لوگ سوار تھے اس حوالے سے حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پارے اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امنیت کونڈل سمیت ضلعی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

Watch Live Public News