نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل

نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل
ضلع بہاولپور کی سیاست میں بڑی خبر ، وزیر اعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول عباسی کی ملاقات اور ملاقات کے بعد بہاول عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا. تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی، وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی، نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب کی سیاست کا اہم ستون توڑ لیا۔ خسرو بختیار آنے والے دنوں میں اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کروانے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست اہم مقام رکھتے ہیں، نواب بہاول عباسی کو آٰئندہ بلدیاتی سیاست میں بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چئیرمین کے امیدوار ہوں گے۔

Watch Live Public News