توشہ خانہ کیس میں سزا، بشری بی بی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا

توشہ خانہ کیس میں سزا، بشری بی بی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد ابھی تک  بشریٰ بی بی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ کر انتظار گاہ میں بیٹھی ہیں,  انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا باقی ہے۔ تاہم اس کی گرفتاری کے لیے دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ  احتساب عدالت کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ  گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں اور خبریں آرہی تھیں کہ    بشریٰ بی بی  کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

قبل ازیں    توشہ خانہ کیس  کے فیصلے کے بعد  نیب راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ   بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ احتساب عدالت کا حکم ملتے ہی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا جائے گا۔تاہم وہ خود اڈیالہ جیل گرفتاری دینے پہنچ گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ   توشہ خانہ کیس میں   بانی پی ٹی آئی ، بشرا بی بی کو  14،14 سال قید  کی سزا سنا دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے   بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا،   بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 1573 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News