ایف آئی اے نےچائلڈ پورنوگرافی کےخلاف کمر کس لی

ایف آئی اے نےچائلڈ پورنوگرافی کےخلاف کمر کس لی
کیپشن: ایف آئی اے نےچائلڈ پورنوگرافی کےخلاف کمر کس لی

ویب ڈیسک: چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف ایف آئی اے نے کمر کس لی،آن لائن کیسز کی شفاف اور تیز تحقیقات کے لیے سائبر کرائم ونگ نے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن کیسز کی شفاف اور تیز تحقیقات کے لیے سائبر کرائم ونگ نے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی،انٹرپول کے چائلڈ ڈیٹا بیس کی وجہ سے آن لائن کیسز کی تحقیقات میں مدد ملے گی،ایک نیوز نے چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف ایف آئی اے کی کاروائیوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی۔

گزشتہ دو سالوں میں ایف آئی اے کی جانب سے 184 مقدمات کا اندراج کیا گیا، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 225 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 2384 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا،سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر موجود 12 لاکھ سے زائد لنکس کو بھی بلاک کیا۔

Watch Live Public News