گوہر اعجاز کی ذمہ داریوں میں اضافہ،ایک اوروزارت مل گئی

گوہر اعجاز کی ذمہ داریوں میں اضافہ،ایک اوروزارت مل گئی
کیپشن: گوہر اعجاز کی ذمہ داریوں میں اضافہ،ایک اوروزارت مل گئی

ویب ڈیسک:نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے گوہر اعجاز کو ایک اور وزارت کا قلم دان سونپ دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کو اوورسیز پا کستانیز اینڈ ہیومن ریسور س ڈویژن کی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گوہر اعجاز کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ ‘ تجارت ‘ صنعت و پیداوار اور داخلہ کی وزارتوں کے قلم دان ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز اضافی چارج دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News