ویب ڈسک: بشری بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کا معاملہ ، بشری بی بی کو الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ۔
جیل حکام کے مطابق بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ بشری بی بی کے سامان کی مکمل تلاشی اور فنگر پرنٹس کا عمل بھی مکمل ہوچکا۔
واضح رہے کہ بشری بی بی کو آج توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید اور 787 ملین جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔