انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد

انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔ پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر سختی سے پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ کے دوران موبائل فون بند رکھے گا، مرد حضرات اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

Watch Live Public News