میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، مریم نواز

میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، مریم نواز
کیپشن: میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں، مریم نواز

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں، کہاں کہاں دیکھوں اتنا بڑا جلسہ ہے کہ لوگ اسٹیڈیم سے باہر تک موجود ہیں، احسن اقبال، آج آپ کی بہن آپ کی وفاؤں کو سلام پیش کرنے آئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے، آج جانا کہ مجھے نارووال، شکر گڑھ اور ظفر وال کیوں بلایا جا رہا تھا، دن گن گن کر نارووال آنے کا انتظارکررہی تھی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی کیا کیا ظلم نہیں ہوا، نوازشریف کے مخالفین تھے اور نوازشریف ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے اور آج میدان میں صرف اور صرف ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام محمد نواز شریف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی سازشیں کیں، جتنا انتقام لیا، جتنا ظلم کیا، ایک ایک کرکے سب اپنے اپنے انجام کو پہنچے، آج ٹی وی پر دیکھتے ہوں گے نواز شریف کو اللہ نے دوبارہ عزت دے دی، یہ مکانافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قومی راز بیچنے پر سزا ہوئی، آج اس کی بیوی کو بھی سزاہوگئی، کیا اسے چوری پراس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے، میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پرخوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی جہاں مجھے والد سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ، انہوں نے مجھے والد کے سامنے گرفتار کرایا، نوازشریف نے کہا باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی، نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت میں میری جان بھی جاتی ہے توجائے، مکافات عمل کے شکار چاروں طرف نظر آتے ہیں ، یہ فتنہ تھا اسے پاکستان تباہ کرنے کیلئے لایا گیا، مار دو مرجاو ٔتباہ کردو ، یہ سب کچھ کرنے آئے تھے، نواز شریف کے ساتھی آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہے، کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوئی کہ ہم نوازشریف کے ساتھ نہیں۔

Watch Live Public News